پاکستان کا امریکا ایران کشیدگی پر اظہار تشویش، برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ واقعات کے باعث علاقائی کشیدگی میں مزید اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کی امریکا ایران معاہدے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطے کے تمام برادر ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

پاکستان نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، کشیدگی میں فوری کمی کے لیے اقدامات کریں اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے حصول کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے۔

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

اس دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ اسحاق ڈار نے جون 2026 کی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے مطابق کشیدگی میں کمی، تحمل اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران معاہدہ سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ترک صدر کا اسرائیل کو انتباہ

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان تازہ فوجی کشیدگی کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ امریکی فوج نے ایران پر نئے حملے کیے ہیں، جبکہ تہران نے اعلان کیا ہے کہ امریکی مداخلت کے خاتمے تک آبنائے ہرمز بند رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہاکی ورلڈ کپ: 4 مرتبہ کا عالمی چیمپیئن پاکستان جنوبی افریقہ کو ہرا کر 11ویں پوزیشن لینے میں کامیاب

’آج اقتدار نہیں بلکہ ذمہ داری منتقل ہونے جارہی ہے‘، فیصل ممتاز راٹھور کا بطور وزیراعظم آزاد کشمیر آخری خطاب

دنیا کے کم عمر ترین بادشاہ اویو انتقال کرگئے

بھارت جان لے، پانی ہماری ریڈ لائن ہے، 25 کروڑ پاکستانیوں کی آبی بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، پیٹرول 58پیسے، ڈیزل 17پیسے سستا

ویڈیو

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، مظاہرین پر ایف آئی آر کا تذکرہ

سانحہ پمز، ملزمان سامنے آئے نہ کوئی گرفتاری ہوسکی، سسٹم ٹھیک ہوگا؟ عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو

آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی کون ہیں؟ کیریئر پر ایک نظر

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ