مارول کی مشہور اداکارہ وائی چنگ ہو 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مارول کی مشہور اداکارہ وائی چنگ ہو جنہوں نے نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ڈیئر ڈیول میں ’میڈم گاؤ‘ کے کردار سے عالمی شہرت حاصل کی 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

اداکارہ کے انتقال کی خبر ان کے ساتھی فنکاروں نے سوشل میڈیا پر دی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اداکار پیٹر شنکوڈا نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وائی چنگ ہو ایک غیر معمولی شخصیت کی مالک تھیں اور ان کے ساتھ گزارا گیا ہر لمحہ سیکھنے کا موقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر شاپور زدران کا انتقال، شاہد آفریدی کا خراج عقیدت

اداکار پیری ینگ نے بھی ان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائی چنگ ہو دو روز قبل فالج کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہایت مہربان، ہمدرد اور باصلاحیت فنکارہ تھیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے ہر پروجیکٹ کے معیار کو بلند کیا۔

1943 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہونے والی وائی چنگ ہو نے 1980 کی دہائی کے آغاز میں اپنے فنی سفر کا آغاز کیا۔ انہوں نے اپنے طویل کیریئر کے دوران متعدد معروف فلموں اور ٹی وی سیریز میں کام کیا جن میں لاء اینڈ آرڈر، فریش آف دی بوٹ، آکوافینا اِز نورا فرام کوئنز، ہسلرز اور پکسر کی اینیمیٹڈ فلم ٹرننگ ریڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے

تاہم مارول کی سیریز ڈیئر ڈیول، آئرن فِسٹ اور دی ڈیفنڈرز میں ’میڈم گاؤ‘ کے کردار نے انہیں دنیا بھر میں منفرد شناخت دلائی اور یہ کردار ان کی یادگار پرفارمنس کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی