مریم نواز کی پرتگالی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پرتگالی کمپنیوں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان تجارت، توانائی، صحت، ڈیجیٹل جدت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

یہ بات انہوں نے پاکستان میں پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوز سے ملاقات کے دوران کہی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، لائیو اسٹاک، سیاحت، ثقافتی روابط اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم ہر ہفتے اسکول میں کلاس لیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پرتگالی سفیر کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور پرتگالی کمپنیوں کو پنجاب میں کاروبار اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پرتگال کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں، جبکہ فارماسیوٹیکل، توانائی، آبی وسائل، صحت اور ڈیجیٹل جدت کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور پرتگال کے درمیان کاروباری روابط مضبوط بنانے کے لیے پاکستان پرتگال بزنس فورم کے قیام کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، جبکہ لاہور اور پرتگال کے دارالحکومت لزبن کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تبادلوں کے فروغ کے لیے سسٹر سٹی تعلقات قائم کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے پاکستان اور پرتگال کے تعلقات کو نئی جہت دی جا سکتی ہے۔

مریم نواز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد پرتگالی فٹ بال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کی مداح ہے، جبکہ پرتگالی ثقافت، زبان، ورثے اور علمی تبادلوں کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام مزید قریب آ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیلاب اور مون سون سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاریوں کی ہدایت کردی

اس موقع پر پرتگال کے سفیر پالو ڈومینگوز نے لاہور کے پکوانوں اور اہلِ لاہور کی مہمان نوازی کو سراہا۔

انہوں نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے تعمیری سفارتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

پرتگالی سفیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پنجاب میں پہلے سرکاری کینسر اسپتال کے قیام اور صحت کے شعبے میں ریکارڈ اقدامات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: ’اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم‘ کی قرعہ اندازی، مریم نواز کا کامیاب افراد کو زرعی زمین دینے کا اعلان

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پرتگال پاکستانی تاجروں کو وہاں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے گا۔

ملاقات کے اختتام پر پرتگالی سفیر نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو پرتگال کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی، جبکہ دونوں فریقوں نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم اور ثقافتی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟