19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شنگھائی: چین کے ایک 19 سالہ طالب علم نے اپنی تقریباً 20 ملین یوآن (تقریباً 28 کروڑ روپے) مالیت کی پوری جائیداد اپنے خاندان کے بجائے بچپن کے دوست کے نام  کردی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق شنگھائی سے تعلق رکھنے والے نوجوان، جس کی شناخت صرف خاندانی نام ’لی‘ سے کی گئی ہے، نے اپنی وصیت کو باقاعدہ طور پر چین کے وصیت رجسٹریشن مرکز میں درج کرایا۔ اس کی جائیداد میں ایک اپارٹمنٹ اور وہ بچت شامل ہے جو اسے والدین کی طلاق اور دوبارہ شادی کے بعد دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: چین: تمام تر حکومتی سہولیات کے باوجود چینی مزید بچے پیدا کرنے کو تیار نہیں، کیوں؟

نوجوان نے بتایا کہ وہ خطرناک کھیلوں کا شوقین ہے اور اسی وجہ سے اس نے پہلے ہی اپنی جائیداد کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنے کا سوچا۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ چاہتا ہے کہ اگر مستقبل میں اسے کچھ ہوجائے تو اس کی جائیداد اس کی مرضی کے مطابق تقسیم ہو۔

لی نے اپنے والدین کے موجودہ شریکِ حیات کو اجنبی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتا کہ مستقبل میں اس کی جائیداد ان کے پاس جائے، اسی لیے اس نے اپنے ایسے دوست کو وارث منتخب کیا جسے وہ بچپن سے جانتا اور اس پر اعتماد کرتا ہے۔

چینی قانون کے مطابق عام حالات میں غیرشادی شدہ شخص اور بے اولاد فرد کی جائیداد کے قانونی وارث والدین ہوتے ہیں، تاہم قانون کسی شخص کو اجازت دیتا ہے کہ وہ باقاعدہ قانونی وصیت کے ذریعے اپنی جائیداد کسی دوسرے فرد کے نام کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کرلو ورنہ میری طرح پچھتاؤگے، چینی نوجوانوں کو ’اے آئی خواتین‘ کی دل دہلادینے والی نصیحتیں

چین کے وصیت رجسٹریشن مرکز کے مطابق نوجوانوں میں وصیت تیار کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اب 1980، 1990 اور 2000 کے بعد پیدا ہونے والی نسل بھی اپنی جائیداد کے مستقبل کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

نوجوان کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی آرا تقسیم ہیں، کچھ افراد نے اسے اپنی قانونی آزادی قرار دیا جبکہ کچھ نے خاندان کے بجائے دوست کو وارث بنانے پر سوالات اٹھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر