حارث اسٹیل مل ریفرنس ختم کرنے کیخلاف کیس، وفاقی آئینی عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کردیا

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت نے حارث اسٹیل مل ریفرنس ختم کرنے کے خلاف دائر کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت تک موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کی ہدایت کردی۔

کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

دورانِ سماعت بینک کے وکیل خواجہ حارث نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس میں جعلی دستاویزات اور جعلی شناختی کارڈز کی بنیاد پر قرضے حاصل کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں‘، آئینی عدالت نے جنسی زیادتی کی شکار خاتون کی درخواست خارج کر دی

انہوں نے کہا کہ یہ فراڈ لون کی صورت میں کیا گیا اور اس میں بینک آف پنجاب کے بعض افسران بھی شامل تھے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ کیا اس وقت دستاویزات کو کراس چیک نہیں کیا جاتا تھا؟ پہلے احتیاط نہیں کی جاتی، وقوعہ ہونے کے بعد جاگتے ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ اس مقدمے میں بنیادی نکتہ نیب کے ریفرنس ختم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا ہے۔

مزید پڑھیں: نئی گاج ڈیم پر 62 ارب خرچ، کام 50 فیصد بھی مکمل نہیں، واپڈا کا آئینی عدالت میں اعتراف

انہوں نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو یہ دیکھنا ہوگا کہ آیا نیب کے ریفرنس ختم کرنے کے فیصلے کو قانونی طور پر چیلنج کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔

نیب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ادارہ اس مقدمے میں کچھ اضافی دستاویزات جمع کروانا چاہتا ہے۔

دوسری جانب بینک کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ مقدمہ ختم ہونے کے بعد بینک گارنٹی واپس لینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، اس لیے عدالت حتمی فیصلے تک حکمِ امتناع جاری کرے۔

مزید پڑھیں: آن لائن بینک فراڈ کیس میں وفاقی آئینی عدالت کا شہری کے حق میں فیصلہ

وفاقی آئینی عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو آئندہ سماعت تک اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

کیس کی مزید سماعت عدالتی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ کا اہم آئینی فیصلہ: نیب مقدمات میں اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت ہی سنے گی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 66 پیسے، ڈیزل 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر مہنگا

گلوبل سپر لیگ: لاہور قلندرز نے ڈیزرٹ وائپرز کو 38 رنز سے شکست دے دی

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے باہر ہو رہی ہے؟ اوپن اے آئی کے ماڈل نے ٹیسٹ کے دوران حدود توڑ دیں

مودی کا مؤقف مسترد، کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج میں تیزی لانے کا اعلان، حکومت نے پھر مہلت مانگ لی

ویڈیو

پاکستان کا دوٹوک انتباہ، حوثی باغیوں کی خیر نہیں، ایران کا بڑا اعلان، امریکا کی چال بھی ناکام

مودی نے طلبا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، بھارتی ایجنسی کس طرح پاکستانی صحافیوں کو استعمال کرنے کی کوشش کررہی ہے؟

قدیم انجینیئرنگ سے دنیا حیران، 2 ہزار سال پرانا چینی تالا جسے کھولنے کے لیے محض چابی نہیں بڑا دماغ بھی چاہیے

کالم / تجزیہ

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار

شفاف انتخابات کا فریب