ڈاکٹر آکاش کمار قتل کیس: 3 ملزمان 36 گھنٹوں میں گرفتار، وزیراعلیٰ کا پولیس کو خراجِ تحسین

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ڈاکٹر آکاش کمار کے قتل کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات دیے، جس کے بعد سندھ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو محض 36 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ملزمان کی گرفتاری پر سندھ پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی پولیس کے فوری ردعمل، جدید تفتیشی صلاحیت اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر آکاش کمار کا قتل نہایت افسوسناک، دلخراش اور قابلِ مذمت واقعہ تھا، جس نے پوری قوم کو غمزدہ کیا۔ حکومت سندھ مقتول کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور انہیں ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

 

وزیر داخلہ کے مطابق یہ مقدمہ پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مربوط حکمت عملی، جدید تفتیشی ذرائع اور خفیہ اطلاعات کی مدد سے مختصر ترین وقت میں ملزمان کو گرفتار کر کے اپنی ذمہ داری احسن انداز میں نبھائی۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت انیل، رام چند اور سریش کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور نقد رقم برآمد کی گئی، جبکہ واردات میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی اور 2 موٹر سائیکلوں کی بھی نشاندہی کر لی گئی ہے۔

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ وہ خود اس مقدمے کی تفتیش کی مسلسل نگرانی کریں گے، جبکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی بھی کیس کے ہر مرحلے کی براہِ راست نگرانی کر رہے ہیں تاکہ تمام حقائق سامنے لائے جائیں اور کوئی بھی مجرم قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے۔

انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ شہر کے تمام پوش اور حساس علاقوں میں سیکیورٹی مزید مؤثر بنائی جائے، پولیس گشت بڑھایا جائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ کسی بھی وقت شہر کا اچانک دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔

وزیر داخلہ سندھ نے زور دیا کہ اس مقدمے میں ٹھوس شواہد، مضبوط تفتیش اور مؤثر چالان کے ذریعے ملزمان کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے تاکہ یہ کیس جرائم پیشہ عناصر کے لیے عبرتناک مثال بنے اور آئندہ کوئی شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی جرات نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، امن و امان پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور سندھ حکومت شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب انتظامی اور قانونی وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، سی سی ٹی وی کی مدد سے 3 ملزمان گرفتار

ضیاء الحسن لنجار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مجرم خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، وہ قانون کی گرفت اور سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ کراچی کے امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور ایسے تمام عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کیس میں مزید سہولتکاروں اور دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں اور حکومت اس امر کو یقینی بنائے گی کہ مقتول کے اہلِ خانہ کو مکمل اور بروقت انصاف فراہم ہو اور تمام ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سزا دلوائی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار