گوگل پلے کی نئی پالیسی، متبادل ایپ مارکیٹس کو راستہ مل گیا

بدھ 15 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ 22 جولائی سے امریکا میں اپنے پلے اسٹور پر تیسرے فریق کے ایپ اسٹورز کو بھی جگہ دی جائے گی، جس کے تحت صارفین گوگل پلے اسٹور کے اندر ہی دیگر ایپ اسٹورز تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل اور ایپک گیمز نے باہمی مذاکرات کے بعد تیار کیے گئے مجوزہ تصفیے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں گوگل کو اکتوبر 2024 کے عدالتی حکم پر عمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل نے پکسل فونز کی اہم تصویری ایپ بند کردی

رپورٹ کے مطابق گوگل نے تصدیق کی ہے کہ وہ تیسرے فریق کے ایپ اسٹورز کو اپنے اندراجی پروگرام میں شامل کرتے ہوئے ان کے مکمل ایپ کیٹلاگ کی معاونت کرے گا۔

امریکہ میں دستیاب تمام ایپس اور گیمز اس پروگرام میں خودکار طور پر شامل ہوں گی، تاہم اگر کوئی ڈویلپر اپنی ایپ کو اس فہرست کا حصہ نہیں بنانا چاہتا تو وہ اس سے الگ رہنے کا انتخاب کر سکے گا۔

اس اقدام کے تحت ‘اسٹور کے اندر اسٹور’ کا تصور متعارف کرایا جارہا ہے، جس کے ذریعے ایپک گیمز اسٹور یا مائیکروسافٹ اسٹور جیسے متبادل ایپ اسٹورز براہِ راست گوگل پلے اسٹور کے اندر دستیاب ہوں گے، اور انہیں الگ سے انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئے اسٹوریج فیچر کی تیاری شروع کردی

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دونوں کمپنیوں نے ایک ایسے معاہدے کی تجویز دی تھی جس کے تحت گوگل کو اپنے پلیٹ فارم پر حریف ایپ اسٹورز شامل کرنے کی ضرورت نہ پڑتی، جبکہ ڈویلپرز کو ادائیگی کے مزید اختیارات دیے جاتے۔ یہ مجوزہ معاہدہ اسی عرصے میں گوگل اور ایپک گیمز کے درمیان 80 کروڑ ڈالر کے اشتراک کے اعلان کے بعد سامنے آیا تھا۔

گوگل کے ترجمان ڈین جیکسن نے کہا کہ دونوں کمپنیوں نے مزید قانونی کارروائی اور ماحولیاتی نظام میں غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لیے اس مجوزہ تصفیے سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی