بھارت میں جدید اسرائیلی ساختہ ڈرون دوسری بار تباہ، ناقابل اعتماد کارکردگی نے نئی پریشانی کھڑی کردی

جمعرات 16 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں گزشتہ 18 ماہ کے دوران اسرائیلی ٹیکنالوجی پر مبنی درشتی 10 اسٹار لائنر نگرانی ڈرون دوسری بار حادثے کا شکار ہو گیا جس کے بعد بھارتی بحریہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مسلسل پیش آنے والے ان حادثات نے ڈرون کی قابل اعتماد کارکردگی پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کڈن کلم جوہری پلانٹ سے منسلک تقریباً 19 ہزار فائلیں لیک، بھارتی سائبر سیکیورٹی پر سنگین سوالات اٹھ گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرون رواں ماہ گجرات کے شہر پوربندر میں بحریہ کے فضائی اڈے سے معمول کی تربیتی پرواز کے لیے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا۔

ڈرون دھرم پور گاؤں کے قریب ایک کھلے میدان میں گرا جو ساحلی شہر پوربندر سے تقریباً 6 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

بھارتی بحریہ نے کہا ہے کہ حادثے میں کسی جانی نقصان یا شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

بحریہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی بورڈ قائم کر دیا گیا ہے جو اس بات کا جائزہ لے گا کہ آیا حادثہ کسی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا یا ڈرون کا رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے۔

مزید پڑھیے: بھارتی مسافروں کا انوکھا کارنامہ، ٹرینوں سے کروڑوں مالیت کی چادریں اور تولیے چرانے لگے

یہ حادثہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب بھارتی بحریہ بحرِ ہند کے خطے میں نگرانی کی صلاحیت بڑھانے کے لیے مزید 10 درشتی 10 ڈرون خریدنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

درشتی 10 ڈرون بھارت میں اڈانی ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس اسرائیلی کمپنی ایلبٹ سسٹمز کے لائسنس کے تحت تیار کرتی ہے۔ یہ دراصل اسرائیل کے ہرمیز 900 درمیانی بلندی پر طویل دورانیے تک پرواز کرنے والے نگرانی ڈرون کا بھارتی ورژن ہے۔

اس سے قبل جنوری 2025 میں بھی پوربندر کے قریب ایک درشتی-10 ڈرون قبل از قبولیت آزمائشی پرواز کے دوران بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس وقت بھی ڈرون کا مواصلاتی رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: تباہی کا سلسلہ جاری، بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر گیا

درشتی 10 ڈرون مسلسل 36 گھنٹے تک پرواز کرنے، 450 کلوگرام تک وزن اٹھانے اور 30 ہزار فٹ کی بلندی پر آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

یومِ آزادی کے موقع پر مزارِ قائد کی حفاظت کا اعزاز پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے کے سپرد

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی