ایشیا کپ 2023 سری لنکا اور پاکستان میں 31 اگست سے ہوگا، ہمارا ماڈل منظور ہوگیا، نجم سیٹھی

جمعرات 15 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سری لنکا کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023 کا آغاز 31 اگست کو ہوگا جب کہ اس کا فائنل 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ کے 16ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں پاکستان 4 میچوں کی میزبانی کرے گا اور باقی میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں کل 13 ون ڈے میچ ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں اس سال 3 ٹیموں کے 2 گروپس ہوں گے جس میں ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر 4 مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔

سپر فور کی ٹاپ 2 ٹیمیں 17 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔

بھارت، پاکستان اور نیپال ایک گروپ میں ہیں جب کہ دوسرے گروپ میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان ہیں۔

نیپال نے سال کے شروع میں کھٹمنڈو میں اے سی سی مینز پریمیئر کپ کے فائنل میں متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر اہم ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔

سری لنکا دفاعی چیمپئن ہے جس نے گزشتہ سال  متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ 11 ستمبر 2022 کو کھیلے گئے اس فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے ہرایا تھا۔ فاتح ٹیم نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان کی ٹیم 147 بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

نجم سیٹھی نے بھی خوشخبری سنا دی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اشیا کپ کے ایک بار پھر پاکستان میں انعقاد کو کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری قرار دیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹ میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ایک بار پھر پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل منظور ہوگیا اور اب یہ مقابلہ 31 اگست سے17 ستمبر تک ہوگا۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ ابتدائی میچز پاکستان میں ہوں گے جس کے بعد بقیہ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مظفرآباد میں ایم این اے صلاح الدین جونیجو پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے، بلاول بھٹو

ریاض ایئر کا وسط اگست میں پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا امکان، ویب سائٹ پر بکنگ شروع

پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

یامی گوتم بولی ووڈ کیوں چھوڑنا چاہتی تھیں؟، اداکارہ نے برسوں بعد حقیقت بیان کردی

بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کا اجرا کریں گے، وزیر کھیل محمد بخش مہر

ویڈیو

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

براڈ پیک پر برفانی تودے سے ہلاک نرمل پرجا کی لاش مل گئی، ریسکیو آپریشن جاری

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور