طلاق کی شرح کیوں بڑھ رہی ہے؟ اقرار الحسن کی پہلی اور دوسری اہلیہ کی گفتگو نے نئی بحث چھیڑ دی

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقرار الحسن کی پہلی اور دوسری اہلیہ کے مشترکہ پوڈکاسٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں شادی شدہ زندگی، رشتوں میں درپیش مسائل اور بڑھتی ہوئی طلاق و خلع کی شرح پر اپنے خیالات کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران فرح اقرار نے سوال کیا کہ موجودہ دور میں ازدواجی رشتوں میں مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے اور طلاق یا خلع کے واقعات بھی بڑھتے جا رہے ہیں ایسے میں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟

اس سوال کے جواب میں اقرار الحسن کی پہلی اہلیہ قرۃ العین نے کہا کہ کامیاب ازدواجی زندگی دونوں فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہوتی ہے۔ ان کے مطابق رشتہ صرف ایک فرد کے سہارے نہیں چل سکتا، یہ دو طرفہ کوشش اور تعاون کا تقاضا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل لوگوں میں برداشت اور صبر کی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے جس کی وجہ سے معمولی اختلافات پر ایک دوسرے کو جلدی جج کر لیا جاتا ہے اور فوری فیصلے کرتے ہوئے راستے الگ کر لیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین کا شوہر کی تیسری بیوی عروسہ کو انٹرویو، کیا اہم باتیں ہوئیں؟

قرۃ العین کا کہنا تھا کہ کسی بھی رشتے کو مضبوط بنانے کے لیے اسے وقت دینا، ایک دوسرے کو سمجھنا اور باہمی احترام کے ساتھ سمجھوتہ کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق اگر صرف ایک ہی شخص مسلسل سمجھوتہ کرتا رہے تو ایک وقت ایسا آتا ہے جب اس کی برداشت کی حد ختم ہو جاتی ہے، اس لیے رشتے کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں جانب سے یکساں کوشش ناگزیر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک سونے اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار