اسلام آباد پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، چالان یافتہ منشیات فروش گرفتار

جمعہ 17 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے 13 مقدمات میں سابقہ چالان یافتہ مبینہ منشیات فروش عبدالحمید کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے کورال سے گرفتار ملزم کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات، منشیات فروشی سے حاصل ہونے والی نقد رقم اور غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کو سزائے موت سنا دی گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم تھانہ کورال، لوہی بھیر، کرپا اور کھنہ کے علاقوں میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث رہا ہے۔

ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ اس کے ممکنہ سہولت کاروں اور نیٹ ورک کے بارے میں بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز مسلسل جاری ہیں۔

’نشہ اب نہیں‘ مہم کے تحت نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانے اور شہر سے منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، ڈرفٹنگ میں ملوث ملزمان گرفتار، گاڑیاں ضبط

اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کو منشیات سے پاک بنانے اور شہریوں، بالخصوص نوجوانوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیس اپنی کارروائیاں بلاامتیاز جاری رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار