پنجاب میں جدید سیوریج نظام کی اپ گریڈیشن، 15 اضلاع کے لیے 272 نئی مشینیں

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب میں نکاسی آب کے نظام کو جدید بنانے کے منصوبے کے تحت 15 اضلاع کے لیے 272 جدید سیوریج مشینیں متعلقہ واسا حکام کے حوالے کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب میں شہری سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، جبکہ 41 اضلاع میں واسا کو مجموعی طور پر 696 مشینیں اور آلات فراہم کیے جا رہے ہیں۔

لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ ترقی کا سفر صرف لاہور تک محدود نہیں بلکہ پورے پنجاب کے عوام کو جدید شہری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے 5 اضلاع میں گرین الیکٹرک بس سروس کا آغاز، عوام کو معیاری سفری سہولتیں فراہم کریں گے، مریم نواز

انہوں نے پنجاب کے 15 اضلاع میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لیے جدید ترین 272 مشینوں کی فراہمی مکمل ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ واسا حکام کے سپرد ان مشینوں کی علامتی چابیاں دیں۔

وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران سیکیورٹی ہٹا کر واسا ورکروں کو اپنے پاس بلایا، ان سے ملاقات کی، ان کی خواہش پر گروپ فوٹو بنوایا اور انہیں دل لگا کر عوامی خدمت انجام دینے کی تلقین کی۔ انہوں نے واسا ورکروں کے لیے جدید مشینری کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہر اور ہر شہری کو بہتر سہولیات فراہم کرنا حکومت کا عزم ہے۔

صوبائی وزیر بلال یاسین اور سیکریٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے واسا اداروں کو 12 اقسام کی 272 جدید مشینیں فراہم کی جا چکی ہیں، جن میں لوڈر رکشہ، ٹریکٹر ٹرالی، سیور ونچ مشین، ڈی سیلٹنگ مشین، سیور جیٹنگ مشین، ڈی واٹرنگ پمپ، واٹر باؤزر، ڈمپ ٹرک، ٹریکٹر، بیکو، سیور سکشن مشین، وہیل ایکسکیویٹر اور ٹرک بوم کرین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’اپنی چھت، محفوظ چھت‘ پروگرام کا آغاز، 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیا جائے گا، مریم نواز

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے 41 اضلاع میں واسا نیٹ ورک کی توسیع کے ساتھ مجموعی طور پر 696 مشینیں اور جدید آلات فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں واسا نیٹ ورک کو دو اضلاع سے بڑھا کر 41 اضلاع تک وسعت دی جا چکی ہے اور عوام کی سہولت کے لیے مؤثر سیوریج اور جدید نکاسی آب کے نظام کو تیزی سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہریوں کو بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کے لیے حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی