اسلام آباد: کورال پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 گروہوں کے 5 ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے تھانہ کورال پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 گروہوں کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، چالان یافتہ منشیات فروش گرفتار

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا چھینا گیا سامان، نقدی، 10 قیمتی موبائل فون، 2 موٹر سائیکلیں، وارداتوں میں استعمال ہونے والے 5 پستول اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ گرفتار افراد سے ایک غیر ملکی خاتون سے چھینا گیا موبائل فون اور پرس بھی برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، اسلحہ ڈیلر گرفتار، بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی