سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز، قومی ویمنز اسکواڈ کا اعلان

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ویمنز سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے خلاف آئندہ ون ڈے اور ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے 15،15 رکنی اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز 23 جولائی سے 4 اگست تک سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی۔

ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی، جبکہ ٹی 20 سیریز میں ان کی عدم موجودگی کے باعث منیبہ علی صدیقی کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

24 سالہ فاطمہ ثنا ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد انگلینڈ میں منعقد ہونے والی معروف فرنچائز لیگ ’دی ہنڈرڈ‘ میں شرکت کریں گی۔ وہ اس لیگ میں کھیلنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹر بن چکی ہیں۔

فاطمہ ثنا نے حال ہی میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقدہ آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 میچوں میں 11 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 85 رنز بھی اسکور کیے، جن میں ایک نصف سینچری شامل تھی۔ عمدہ کھیل کی بدولت انہیں ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیم میں بھی شامل کیا گیا۔

ٹی20 اسکواڈ میں 8 تبدیلیاں

سلیکشن کمیٹی نے ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کے مقابلے میں ٹی20 اسکواڈ میں 8 تبدیلیاں کی ہیں، جس کا مقصد ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں مواقع فراہم کرنا ہے۔

ٹی20 اسکواڈ میں ایمان نذیر، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، ناجیہ علوی، شوال ذوالفقار، امِ ہانی اور وحیدہ اختر کو شامل کیا گیا ہے۔

ان میں ایمان نذیر، ماہم انیس اور مومنہ ریاست نے ابھی تک ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کیا اور انہیں اس سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کا پہلا موقع مل سکتا ہے۔

ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ کا حصہ

سری لنکا کے خلاف 3 ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپیئن شپ 29-2025 کا حصہ ہوں گے۔ ون ڈے اسکواڈ میں ماہم انیس اور سائرہ جبین 2 ایسی کھلاڑی ہیں جنہوں نے ابھی تک ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو نہیں کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے میچ بالترتیب 23،25 اور 28 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

قومی ٹیم 20 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی

پاکستان ویمنز ٹیم 20 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی، جہاں 21 اور 22 جولائی کو کھلاڑی ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیں گی، جس کے بعد سیریز کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔

پاکستان ویمنز ون ڈے اسکواڈ

فاطمہ ثنا (کپتان)، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، ماہم انیس، مومنہ ریاست، منیبہ علی صدیقی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، صدف شماس، سائرہ جبین، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، امِ ہانی اور وحیدہ اختر۔

پاکستان ویمنز ٹی20 اسکواڈ

منیبہ علی صدیقی (کپتان)، عائشہ ظفر، ایمان نذیر، ایمن فاطمہ، حمنہ بلال، ماہم انیس، مومنہ ریاست، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، سائرہ جبین، شوال ذوالفقار، تسمیہ رباب، طوبیٰ حسن، امِ ہانی اور وحیدہ اختر۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر