پاکستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 18 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سمیت پاکستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کے پسِ پردہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا کردار ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں امن کا قیام یقینی بنایا جائے گا اور عوام جلد مثبت تبدیلی محسوس کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی طاقت میں یہ صلاحیت نہیں کہ وہ بلوچستان کو امن اور ترقی کی راہ پر گامزن ہونے سے روک سکے، کیونکہ پاکستان اور بلوچستان ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔

آئی ایس پی آر سمر کیمپ میں طلبہ سے گفتگو

اس سے قبل آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام سمر کیمپ میں طلبہ و طالبات سے خصوصی نشست کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشتگردوں نے بلوچستان کے بہادر عوام کو صرف اس لیے بے دردی سے شہید کیا کیونکہ انہوں نے دہشتگردوں کا ساتھ دینے سے انکار کیا۔

انہوں نے کہاکہ منگی ڈیم پر حملے کا مقصد بلوچستان کے لیے پانی کی فراہمی کے اہم منصوبے کو نقصان پہنچانا تھا۔ پولیس پر حملے کے بعد امدادی کارروائی کے لیے پہنچنے والی فورس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن قائم کردیا گیا ہے اور تمام حقائق جلد قوم کے سامنے لائے جائیں گے۔

ریاست مخالف پروپیگنڈا ناکام بنانے کا عزم

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ کوئٹہ میں ہونے والے دھرنے کے دوران بعض سیاسی رہنماؤں نے ریاست کے خلاف گمراہ کن بیانیہ پیش کیا، تاہم پاکستان کے خلاف جاری منظم سازش کو پاک فوج اور بلوچستان کے عوام مل کر ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کی جارحیت کے دوران پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھرپور اور مؤثر جواب دیا، جبکہ ’معرکۂ حق‘ کے دوران پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہی۔

دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بھارت کی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشتگرد اپنے سرپرستوں کا انجام دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ دہشتگردی اور تشدد کو کسی بھی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک مضبوط قومی ریاست ہے اور ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ ملک اور بلوچستان کا مستقبل روشن ہے اور ایسا وقت آئے گا جب ہر شہری بلاخوف و خطر آزادانہ زندگی گزار سکے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک بار پھر کہاکہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میانمار کا 3 لاکھ سے زائد روہنگیا پناہ گزینوں کی واپسی پر آمادگی کا دعویٰ

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی