اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے میں فلسطین کی قومی یوتھ فٹبال ٹیم کے 17 سالہ کھلاڑی فادی الحمداللہ النسان اسرائیلی آبادکاروں کے حملے میں ایک ہفتہ قبل لگنے والی گولی کے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق فادی النسان کو 11 جولائی کو گاؤں المغیر پر اسرائیلی آبادکاروں کے حملے کے دوران گولی لگی تھی۔ ان کی ٹانگ کاٹنا پڑی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
Palestinian teenage footballer Fadi al-Naasan has died a week after being shot by Israeli forces during an Israeli settler attack on his village northeast of Ramallah.#palestine #fadialnaasan #football #WestBank #khabraindigital pic.twitter.com/WhypLSUhzk
— Khabrain Digital (@daily_khabrain) July 19, 2026
ایسوسی ایشن کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینی کھلاڑیوں کی تعداد 1,013 ہو گئی ہے، جن میں 568 فٹبالرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ فائنل سے قبل نیتن یاہو نے ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان کردیا
فادی النسان فلسطینی قومی یوتھ ٹیم اور المغیر کلب کے کھلاڑی تھے۔ ان کی موت کے بعد مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد پر ایک بار پھر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔














