میسی کی فٹنس کا کمال، ورلڈ کپ فٹبال فائنل کھیلنے والے دوسرے معمر ترین کھلاڑی بن گئے

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کا پہلا وسل بجتے ہی ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے ایک اور شاندار سنگِ میل عبور کر لیا۔ میسی اب ورلڈ کپ کے کسی بھی فائنل میچ میں شرکت کرنے والے تاریخ کے دوسرے معمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

میسی کا نیا ریکارڈ

فائنل کے لیے میدان میں اترتے وقت لیونل میسی کی عمر 39 برس اور 25 دن تھی۔ اس فہرست میں پہلا نمبر اٹلی کے عظیم گول کیپر ڈینو زوف کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فٹبال ورلڈکپ: ارجنٹینا کے کپتان اور مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی گولڈن بُوٹ کی دوڑ میں پھر سرفہرست

انہوں  نے 1982 کے ورلڈ کپ فائنل میں 40 برس اور 133 دن کی عمر میں اپنی ٹیم کی قیادت کی تھی اور مغربی جرمنی کے خلاف 3-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

طویل اور کامیاب کیریئر

میسی کے لیے یہ اعزاز ایک ایسے کیریئر کا حصہ ہے جس نے فٹبال تاریخ کے اوراق کو نئے سرے سے لکھا ہے۔

تقریباً 20 برس قبل 2006 میں جرمنی میں 18 سالہ نوجوان کی حیثیت سے ورلڈ کپ کا آغاز کرنے والے لیونل میسی آج پھر اپنے ملک کی سب سے بڑے میچ کی قیادت کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:لیونل میسی کا نیا ریکارڈ : فیفا ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے

انٹر میامی کے فارورڈ نے ارجنٹینا کو فائنل تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جہاں دفاعی چیمپیئن نے گروپ اسٹیج سے لے کر ناک آؤٹ مراحل میں کیپ وردے، مصر، سوئٹزرلینڈ اور انگلینڈ کو شکست دے کر اسپین کے خلاف فائنل کے لیے جگہ بنائی۔

ایک اور ٹائٹل کا خواب

اگر ارجنٹینا آج کا فائنل جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے، تو وہ 1962 میں برازیل کے بعد مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

یہ کامیابی نہ صرف میسی کو ان کا دوسرا ورلڈ کپ ونرز میڈل دلائے گی، بلکہ فٹبال کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑی کے طور پر ان کے دعوے کو مزید مستحکم کر دے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر الیکشن:ایل اے 15 میں پیپلز پارٹی، ایل اے 16 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی