فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے بعد اسپین کو ٹرافی پیش کرنے کی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا رویہ سوشل میڈیا پر تنقید کا موضوع بن گیا۔
تقریب کے دوران جیسے ہی اسپین کے کپتان نے ٹرافی وصول کی پوری ٹیم خوشی سے جھوم اٹھی، کھلاڑی ایک دوسرے کو گلے لگانے اور جشن منانے لگے۔ تاہم اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ اسٹیج سے ہٹنے کے بجائے وہیں کھڑے رہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھائے۔
🇪🇸 Trump just stays on stage while Spain celebrates 😂
Writer: Oliverpic.twitter.com/jS29q2x2Gv
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) July 19, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسپین کے کھلاڑی تاریخی فتح کا جشن منا رہے ہیں جبکہ ٹرمپ اسٹیج پر ان کے درمیان موجود رہتے ہیں۔
متعدد صارفین نے اس رویے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لمحات مکمل طور پر فاتح ٹیم کے لیے مختص ہوتے ہیں اور مہمان شخصیات عموماً ٹرافی پیش کرنے کے بعد اسٹیج چھوڑ دیتی ہیں تاکہ کھلاڑی بلا رکاوٹ اپنی کامیابی کا جشن منا سکیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس منظر پر طنزیہ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’ایسا لگ رہا تھا جیسے ٹرمپ خود بھی اسپین کی ٹیم کا حصہ ہوں‘ ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’لگتا ہے ٹرمپ اسپین کی چیمپئنز پارٹی میں بھی ساتھ پہنچ جائیں گے‘۔
Bro thought he was part of the squad photo 😂
— iPadKid (@iPadKidReborn) July 19, 2026
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ واقعی طہت عجیب ہے، ایک شخص نے انہیں وہاں سے جانے کا اشارہ بھی کیا لیکن وہ جانے پر آمادہ نہیں ہوئے۔
Just weird. Someone tried to get him to leave but he wouldn't.
— BeachGirl (@Selja157) July 19, 2026
ایک صارف نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ٹرمپ اس موقع پر بھی خود کو توجہ کا مرکز بنانا چاہتے تھے، جس سے ٹیم کی جشن کی یادگار تصویر خراب ہو گئی۔
Trump as always feels the need to be the center of attention… ruining their team celebration photo.😒😒 https://t.co/RVsegb9FpI
— dave the wave🌊🌓 (@davthewave) July 19, 2026
بعض صارفین نے ٹرمپ کے رویے کو توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی کھیلوں کی ایسی تقریبات میں مرکزِ نگاہ فاتح ٹیم ہونی چاہیے، نہ کہ سیاسی شخصیات۔ ان کے مطابق اسٹیج پر غیر ضروری طور پر موجود رہنے سے جشن کا فوکس متاثر ہوا۔
ٹرافی تقریب کی یہ ویڈیو اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لاکھوں بار دیکھی جا چکی ہے اور اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔














