وزیراعظم شہباز شریف کی اسپین کو فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر مبارکباد

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپانوی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی مہارت، اتحاد، نظم و ضبط اور شاندار ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔

مزید پڑھیں: اسپین کی ورلڈ کپ فتح کے بعد لامین یامال بیلن ڈی اور کی دوڑ میں مضبوط امیدوار بن گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ وہ اسپین کی اس شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو بھی فیفا ورلڈ کپ 2026 کے کامیاب اور بہترین انعقاد پر مبارکباد دی۔

انہوں نے کینیڈا اور میکسیکو کی حکومتوں اور عوام کو بھی اس عالمی ایونٹ کی مشترکہ میزبانی میں بہترین تعاون پر خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو اور پوری فیفا ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد سے فٹبال کی حیثیت ایک حقیقی عالمی کھیل کے طور پر مزید مضبوط ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ فائنل میں اسپین کی جیت، ناپسندیدہ ریکارڈ ارجنٹینا کے نام

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ فیفا ورلڈ کپ نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ کھیل ایک ایسی عالمی زبان ہے جو سرحدوں سے بالاتر ہو کر انسانیت کو ایک دوسرے کے قریب لاتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دوستی، اتحاد اور بھائی چارے کا یہی جذبہ فائنل سیٹی بجنے کے بعد بھی دنیا کی رہنمائی کرتا رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp