پی سی بی نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کے دوسرے سیزن کا اعلان کر دیا

پیر 20 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک بھر میں اسکول کرکٹ کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز کے دوسرے سیزن کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں سینیئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ اسامہ شارون اور سابق قومی کپتان مصباح الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پی سی بی حکام کے مطابق پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار اسکولز 27-2026 کے دوسرے سیزن میں ملک کے 100 اضلاع سے 1200 سکول شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا او ٹی ٹی پلیٹ فارم متحرک، قومی کرکٹرز کی خصوصی ویڈیوز جاری

واضح رہے کہ پہلے سیزن میں 39 اضلاع کے اسکولوں نے حصہ لیا تھا۔

پہلے سیزن کی کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مرتبہ پروگرام کا دائرہ کار نمایاں طور پر بڑھا دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اسکولوں کے ٹریننگ کیمپ 10 اگست سے شروع ہوں گے، جبکہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز 15 ستمبر سے ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا زمبابوین کرکٹر بلیسنگ موزاربانی کے خلاف قانونی ایکشن کا فیصلہ

اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کو 4 مرحلوں میں منعقد کیا جائے گا، جن میں ٹیمیں ضلعی، ڈویژنل، صوبائی اور قومی سطح پر مرحلہ وار مقابلہ کریں گی۔

پی سی بی نے اعلان کیا کہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام اسکولوں کو فنڈنگ کے ساتھ ساتھ تکنیکی معاونت بھی فراہم کی جائے گی تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر تربیت، معیاری سہولیات اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے یکساں مواقع میسر آ سکیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کا مقصد ملک کے طول و عرض سے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کو سامنے لانا، سکول کرکٹ کو مضبوط بنانا اور مستقبل کے قومی کھلاڑیوں کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر