پاکستان اور روس نے تجارت، توانائی، رابطہ کاری اور دیگر اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید وسعت دینے، کثیرالجہتی فورمز پر رابطہ کاری مضبوط بنانے اور اعلیٰ سطح کے سفارتی روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منیلا میں 33ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے قبل روسی فیڈریشن کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان روس تعلقات میں بڑی پیشرفت، اویس لغاری نے نئی حکمتِ عملی دنیا کے سامنے رکھ دی
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 met with Foreign Minister of the Russian Federation Sergey Lavrov today in Manila, ahead of the 33rd ASEAN Regional Forum (ARF) Ministerial Meeting.
The two leaders reviewed Pakistan–Russia bilateral… pic.twitter.com/hZSj4Y5jiw
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) July 22, 2026
ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور تجارت، توانائی، رابطہ کاری سمیت دیگر اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح کے روابط اور مسلسل سفارتی تبادلوں کا تسلسل نہایت اہم ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان روس کی سی فوڈ مارکیٹ پہنچ گیا، 30 کروڑ ڈالر کی ابتدائی برآمدات کا امکان روشن
ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر پیش آنے والی اہم پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر آئندہ بھی قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ ملاقات 33ویں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ علاقائی سلامتی، اقتصادی تعاون اور عالمی چیلنجز سے متعلق امور پر غور کر رہے ہیں۔














