کیا ہڈیوں کا مسلسل درد کینسر کی علامت ہو سکتا ہے؟ ڈاکٹر نے اہم انتباہ جاری کردیا

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہڈیوں میں مسلسل رہنے والا درد، جوڑوں کی سوجن یا معمولی چوٹ پر ہڈی کا ٹوٹ جانا بعض اوقات ہڈیوں کے کینسر کی ابتدائی علامات ہو سکتی ہیں تاہم یہ علامات دیگر آرتھوپیڈک بیماریوں سے ملتی جلتی ہونے کے باعث اکثر مریض بروقت تشخیص سے محروم رہ جاتے ہیں۔

آرتھو آنکولوجسٹ ڈاکٹر نکھل ٹنڈن کے مطابق بیشتر افراد ہڈیوں کے درد کو بڑھتی عمر، گٹھیا، جسمانی تھکن یا پرانی چوٹ کا نتیجہ سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں جبکہ بعض کیسز میں یہی علامات ہڈیوں کے کینسر کی نشاندہی کر رہی ہوتی ہیں۔

ہڈیوں کے کینسر کی ابتدائی علامات

ڈاکٹر ٹنڈن کے مطابق ہڈیوں کے کینسر کی ابتدائی علامات دیگر آرتھوپیڈک بیماریوں سے کافی حد تک ملتی جلتی ہیں، جن میں شامل ہیں۔

کسی ایک مخصوص ہڈی میں مسلسل درد یا درد کا برقرار رہنا

جوڑوں میں سوجن

جسمانی حرکت یا جوڑوں کی حرکت میں کمی

معمولی چوٹ لگنے پر بھی ہڈی کا ٹوٹ جانا (فریکچر)

چونکہ یہ علامات عام بیماریوں میں بھی دیکھی جاتی ہیں اس لیے اکثر لوگ انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتے اور بیماری کی تشخیص میں تاخیر ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج میں اہم پیش رفت، نئی ادویات اور طریقۂ علاج نے امید جگا دی

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ اکثر درد وقت کے ساتھ شدید ہو جاتا ہے خاص طور پر رات کے وقت زیادہ محسوس ہوتا ہے اور آرام کرنے یا عام درد کش ادویات لینے سے بھی ختم نہیں ہوتا۔ بدقسمتی سے بہت سے لوگ خود ہی دوائیں استعمال کرتے رہتے ہیں یا درد کے خود بخود ختم ہونے کا انتظار کرتے ہیں۔

ہڈیوں کے کینسر کی بروقت تشخیص کیسے ممکن ہے؟

اگرچہ کوئی بھی طرزِ زندگی ہڈیوں کے کینسر سے مکمل تحفظ فراہم نہیں کر سکتا لیکن چند احتیاطی تدابیر بیماری کی جلد شناخت میں مدد دے سکتی ہیں۔

اگر ہڈیوں کا درد کئی ہفتوں تک بغیر کسی واضح وجہ کے برقرار رہے تو اسے ہرگز نظر انداز نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: شرمندگی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، بڑی آنت کے کینسر کی وہ نشانیاں جو آپ کو معلوم ہونی چاہیں

خود علاج (Self-medication) سے گریز کریں۔ مسلسل درد یا سوجن کی صورت میں ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں اور ضرورت پڑنے پر ایکسرے، ایم آر آئی یا دیگر طبی ٹیسٹ کرائیں۔

باقاعدہ طبی معائنہ اور بروقت تشخیص بیماری کو ابتدائی مرحلے میں پکڑنے میں مدد دے سکتی ہے جس سے علاج کے امکانات بہتر ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر نکھل ٹنڈن کے مطابق ’اگرچہ ہڈیوں کا کینسر ایک نایاب بیماری ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ علامات کو نظر انداز کر دیا جائے۔ اپنے جسم میں آنے والی غیر معمولی تبدیلیوں پر توجہ دینا اور تشخیص میں تاخیر نہ کرنا کامیاب علاج کے لیے انتہائی اہم ہے‘۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی