پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت، چینی کمپنی سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے معاہدہ

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے مقامی کمپنی اسٹار چارج انرجی پاکستان اور چین کی باہوم گلوبل لمیٹڈ کے درمیان ملک بھر میں الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لانے کے لیے الیکٹرک موبیلٹی کو فروغ دینے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی مجوزہ بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم پالیسی ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے انقلاب کی بنیاد رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کس طرح قائم کیے جاسکیں گے؟

انہوں نے بتایا کہ حکومت مقامی سطح پر لیتھیم آئن بیٹریوں کی تیاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے، جبکہ نئی پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ایک مضبوط، پائیدار صنعتی ماحولیاتی نظام تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ اس مفاہمتی یادداشت کے تحت چینی کمپنی باہوم گلوبل لمیٹڈ جدید ٹیکنالوجی فراہم کرے گی اور مقامی کمپنی اسٹار چارج انرجی پاکستان کے اشتراک سے ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے چارجنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ بین الاقوامی تعاون، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی مینوفیکچرنگ کے ذریعے پاکستان میں الیکٹرک وہیکلز کے شعبے کو مضبوط بنانے کی جانب پہلا بڑا قدم ہے۔

یہ بھی پڑھیے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں بڑی کمی کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جدید چارجنگ انفراسٹرکچر کے قیام سے الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ چارجنگ اسٹیشنز کے نیٹ ورک کی توسیع سے صارفین کے لیے الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال زیادہ آسان، قابلِ رسائی اور سہل ہو جائے گا۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت کی پالیسی کے نتیجے میں درآمدی پیٹرولیم مصنوعات پر انحصار میں کمی آئے گی، جس سے ملک کے درآمدی بل میں نمایاں کمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ماحول دوست ٹرانسپورٹ، توانائی کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے