جدہ میں عالمی باکسنگ ایونٹ، 3 سعودی باکسرز ایکشن میں ہوں گے

بدھ 22 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ ’دی کم بیک‘ میں 3 سعودی باکسرز مختلف بین الاقوامی حریفوں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:وژن 2030: سعودی عرب میں روزگار، خواتین، صحت اور سیاحت کے شعبوں میں نمایاں پیشرفت

سعودی باکسر محمد العاقل لائٹ ویٹ کی 6 راؤنڈز پر مشتمل فائٹ میں مالٹا کے لائیڈن چرکوپ کا مقابلہ کریں گے، جبکہ زیاد المعیوف 8 راؤنڈز کے ویلٹر ویٹ مقابلے میں میکسیکو کے فرینک مینگو کے مدمقابل ہوں گے۔ اسی طرح سلطان المحمد سپر فیدر ویٹ کی 4 راؤنڈز کی فائٹ میں اسپین کے ایفرین بیسالدوخ کا سامنا کریں گے۔

ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ برطانیہ کے سابق عالمی چیمپیئن انتھونی جوشوا اور البانیہ کے کرسٹیان پرینگا کے درمیان ہیوی ویٹ فائٹ ہوگی۔

مزید پڑھیں:چین کا سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور، شہری تنصیبات پر حملوں کی مخالفت

یہ ایونٹ سعودی عرب کے بڑے بین الاقوامی کھیلوں کے پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد مملکت کو عالمی کھیلوں کے اہم مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp