اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان روانہ

جمعرات 23 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان ریجنل فورم کے 33ویں اجلاس میں شرکت کے بعد شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، اسحاق ڈار کا آسیان فورم سے خطاب

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ 23 اور 24 جولائی کو ہونے والے ایس سی او کونسل آف فارن منسٹرز کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

دورے کے دوران اسحاق ڈار ایس سی او کے رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے اجلاس کے موقع پر دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں باہمی تعاون، علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عالمی تنازعات کا حل صرف سفارتکاری سے ہی ممکن ہے، اسحاق ڈار اور کاجا کالاس کے درمیان اہم ملاقات

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے منیلا کے کامیاب دورے کے اختتام پر فلپائن کی حکومت اور آسیان ریجنل فورم کی ٹیم کا ان کی اور پاکستانی وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp