مینارِ پاکستان سے گورنر ہاؤس منتقلی، پیپلز پارٹی کا یومِ جمہوریت جلسہ آج رات گورنر ہاؤس میں ہوگا

ہفتہ 25 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی نے 25 جولائی کو یومِ جمہوریت کے سلسلے میں مینارِ پاکستان پر ہونے والا جلسہ انتظامی معاملات کے باعث گورنر ہاؤس منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی کے مطابق جلسے کا مقام تبدیل کیا گیا ہے، تاہم پروگرام کی تمام سرگرمیاں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گی۔

اس سے قبل پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسے کی بھرپور تیاریاں کی جا چکی تھیں۔ 24 جولائی کی صبح مینارِ پاکستان پر اسٹیج نصب کر دیا گیا تھا جبکہ کرسیاں بھی لگائی جا رہی تھیں۔ پیپلز پارٹی لاہور کی مرکزی قیادت پوری رات کارکنوں کے ساتھ مینارِ پاکستان پر موجود رہی۔ پارٹی نے محکمہ موسمیات کی جانب سے 25 جولائی کو بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کے باوجود ممکنہ بارش سے نمٹنے کے لیے بھی خصوصی انتظامات کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:پیپلز پارٹی کا کوٹلی میں انتخابی جلسہ: گلگت بلتستان کے بعد آزاد کشمیر میں بھی حکومت بنائیں گے، بلاول بھٹو

صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پورا دن پنجاب حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ صورتحال پر کشیدگی رہی، تاہم پارٹی قیادت کی ہدایت پر اس معاملے کو مزید بڑھانے کے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے بات چیت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ جلسہ اب مینارِ پاکستان کے بجائے گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوگا۔

فیصل میر نے کہا کہ مقام کی تبدیلی کے علاوہ پروگرام میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ پارٹی قائدین کی تقاریر، ملی نغمے، موسیقی، سابق صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر 24 فٹ بلند کیک کاٹنے کی تقریب اور آتش بازی سمیت تمام سرگرمیاں پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گی۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں، عہدیداروں اور حامیوں سے اپیل کی کہ وہ اسی جوش و جذبے کے ساتھ گورنر ہاؤس پہنچیں جس طرح مینارِ پاکستان آنے کی تیاری کی گئی تھی۔ ان کے مطابق شرکا کے داخلے کے لیے الحمرا والا گیٹ کھلا ہوگا جبکہ گورنر ہاؤس کے بڑے لان میں بیٹھنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ فیصل میر نے کہا کہ پارٹی کارکن بھرپور تعداد میں شرکت کریں اور یومِ جمہوریت کی تقریب کو کامیاب بنائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر