روس کا ایک فوجی تربیتی طیارہ ماسکو کے علاقے میں ٹیک آف کے دوران حادثے کا شکار ہو کر گر گیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ کرنے میں کامیاب رہا اور محفوظ رہا۔
روسی وزارتِ دفاع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا تربیتی طیارہ کسی قسم کے اسلحے یا گولہ بارود سے لیس نہیں تھا۔ طیارہ غیر آباد علاقے میں گرا، جس کے باعث زمین پر کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:کریمیا میں روسی فوجی طیارہ گر کر تباہ 29 افراد ہلاک
وزارتِ دفاع نے بتایا کہ پائلٹ نے ہنگامی صورتِ حال میں بروقت طیارے سے چھلانگ لگا دی، جس کے باعث وہ محفوظ رہا اور اس کی جان کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ فنی خرابی قرار دی جا رہی ہے، تاہم واقعے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل سبب کا تعین کیا جا سکے اور آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔












