القاعدہ اب بھی افغانستان میں موجود، طالبان سے روابط برقرار، اقوام متحدہ کا انکشاف

اتوار 19 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے انسدادِ دہشتگردی دفتر کے قائم مقام سربراہ الیگزینڈر زویف نے کہا ہے کہ القاعدہ اب بھی افغانستان میں موجود ہے اور اس کے طالبان حکام کے ساتھ روابط برقرار ہیں، اگرچہ تنظیم کی سرگرمیوں میں ماضی کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کو انٹرویو دیتے ہوئے الیگزینڈر زویف نے کہا کہ افغانستان کئی دہائیوں سے مختلف شدت پسند تنظیموں کی سرگرمیوں کا مرکز رہا ہے، جہاں القاعدہ سمیت متعدد عسکریت پسند گروہ اب بھی موجود ہیں۔ ان کے مطابق القاعدہ کی سرگرمیاں محدود ضرور ہوئی ہیں، تاہم طالبان کے ساتھ اس کے تعلقات اب بھی پیچیدہ مگر برقرار ہیں۔

ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کیا ہے کہ داعش خراسان وسطی ایشیا کے لیے سب سے بڑا سیکیورٹی خطرہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم افغانستان کی سرزمین کو خلافت کے قیام کے لیے اڈے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے، جبکہ دہشت گردی کے سرحد پار خطرات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

اگرچہ روس نے حالیہ عرصے میں طالبان کے ساتھ روابط میں اضافہ کیا ہے، تاہم ماسکو بدستور افغانستان سے جنم لینے والے سیکیورٹی خطرات پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی کہہ چکے ہیں کہ افغانستان سے پیدا ہونے والے خطرات کو روس نظرانداز نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:بدخشاں میں این آر ایف کا طالبان پر حملے کا دعویٰ، 2 طالبان اہلکار ہلاک، 3 زخمی

دوسری جانب پاکستان کے سابق نمائندہ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی نے کہا ہے کہ جب تک افغان سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہوتی رہے گی، طالبان حکومت کو عالمی سطح پر تسلیم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، داعش خراسان، ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان اور بلوچ لبریشن آرمی سمیت متعدد مسلح گروہوں کی افغانستان میں موجودگی ہی ملک کی بین الاقوامی تنہائی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی