اسلام آباد پولیس کے خدمت مراکز سے رواں سال ہزاروں شہری مستفید، کارکردگی رپورٹ جاری

اتوار 26 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے دوران پولیس خدمت مراکز پر شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن کے مطابق شہریوں کو مختلف پولیس سروسز کی فراہمی کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں قائم 12 اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مراکز شہریوں کو مختلف نوعیت کی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: گھریلو ناچاقی پر 2خواتین کا قتل، اسلام آباد پولیس نے 48 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کرلیے

ان مراکز میں ایف سکس، جی نائن، ڈپلومیٹک انکلیو، ایچ الیون، بنی گالہ، چیمبر آف کامرس، سواں گارڈن، کھنہ، جی 14، گلبرگ گرین، ڈی سی آفس اور موبائل وینز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال پولیس خدمت مراکز سے 21 ہزار 160 کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جبکہ 977 گاڑیوں کی ویری فکیشن بھی کی گئی۔

اسی عرصے کے دوران 13 ہزار 321 کرایہ داروں کا اندراج کیا گیا، جبکہ 29 ہزار 355 شہریوں کی جنرل پولیس ویری فکیشن مکمل کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ رواں سال 6 ہزار 163 شہریوں کی درخواستوں پر گمشدگی رپورٹس درج کی گئیں، جبکہ 727 گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن بھی عمل میں لائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس خدمت مراکز میں 5 ہزار 597 غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کی گئی، جبکہ 4 ہزار 911 غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے گئے۔

اس موقع پر سی پی او/آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایف سکس پولیس خدمت مرکز کو مزید اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی جرائم پیشہ اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف کارروائی، افغان شہروں سمیت سینکڑوں منشیات فروش گرفتار

آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کا اولین مقصد شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کی شکایات کا بروقت ازالہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور اس کی پوری ٹیم عوام الناس کی خدمت کے لیے ہر لمحہ مصروفِ عمل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر