کیپٹن محمد سرور شہید کی قربانی قوم کا فخر، آئندہ نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پیر 27 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر یافتہ کیپٹن محمد سرور شہید کے 78ویں یومِ شہادت پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم وطن کے دفاع کے لیے ان کی بے مثال قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے 27 جولائی 1948 کو پہلی کشمیر جنگ کے دوران دشمن کا تاریخی جرات اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید وہ پہلے پاکستانی تھے جنہیں مادرِ وطن کے دفاع میں عظیم قربانی کے اعتراف میں نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:عظمت شہدا کنونشن: وزیراعظم شہباز شریف فرط جذبات سے آبدیدہ ہو گئے

شہباز شریف نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے میدانِ جنگ میں فرض شناسی، شجاعت، بہادری اور بہترین پیشہ ورانہ حکمتِ عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی تاریخ رقم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد سرور شہید جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر اور پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے اپنی جرات، دلیری اور استقامت سے ثابت کیا کہ دفاعِ وطن کے معاملے میں پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہے۔

مزید پڑھیں:کیپٹن محمد سرور شہید کا 78واں یوم شہادت، یہ قربانی آج بھی قوم کے لیے مشعل راہ ہے، افواج پاکستان

انہوں نے مزید کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کا جذبۂ حب الوطنی، فرض شناسی اور میدانِ جنگ میں دی گئی لازوال قربانی آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ پوری قوم کو کیپٹن محمد سرور شہید سمیت مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام بہادر شہداء پر فخر ہے، جن کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر بنا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پاکستان میں ایندھن کی قلت نہیں ہونے دی، قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا، قفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں