وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس میں تباہ کن جنگلاتی آگ پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر ایمانوئل میکرون، فرانسیسی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں: سمندر نے اچانک سیب اُگل دیے، امریکی ساحل پر پراسرار منظر
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ فرانس میں جاری تباہ کن جنگلاتی آگ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی مشکلات انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہیں۔
The devastating wildfires affecting France and the immense hardship they have caused is deeply disturbing and alarming.
On behalf of the Government and the people of Pakistan, and on my own behalf, I extend my heartfelt sympathies to President Emmanuel Macron, the Government of…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 27, 2026
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان، پاکستانی عوام اور اپنی جانب سے صدر ایمانوئل میکرون، فرانسیسی حکومت اور عوام، خصوصاً بے گھر ہونے والے اور متاثرہ افراد سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی دعائیں آگ بجھانے میں مصروف امدادی کارکنوں اور متاثرہ آبادی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ صورتحال پر جلد قابو پا لیا جائے گا اور بحالی کا عمل تیزی سے مکمل ہوگا۔
Europe is burning. France + Spain: 250,000+ people evacuated this weekend alone. France: 98,000 hectares destroyed, a new national record. Worst wildfire crisis in the country’s history.
Even the Tour de France had to cut its final stage. When wildfires cancel the Tour de… pic.twitter.com/DOXFbJj8bZ
— France Safety Travel (@francesafetytra) July 26, 2026
شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان فرانس کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ضرورت پڑنے پر ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔














