اسٹاک مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار، انڈیکس میں 1,300 سے زائد پوائنٹس کمی

بدھ 29 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کی صبح شدید فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا، جس کے باع انڈیکس کاروبار کے ابتدائی منٹوں میں ہی 1,300 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔

صبح 9 بج کر 35 منٹ پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,364.62 پوائنٹس یعنی 0.77 فیصد کمی کے بعد 176,259.26 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مثبت آغاز کے باوجود اسٹاک مارکیٹ گراوٹ کا شکار، انڈیکس میں 1,300 پوائنٹس سے زائد کمی

مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں سمیت اہم شعبوں میں دیکھا گیا۔

حب پاور، ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز، پاکستان اسٹیٹ آئل، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور یونائیٹڈ بینک جیسے بھاری وزن رکھنے والے حصص بھی منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

منگل کے روز بھی اسٹاک ایکسچینج مندی کے ساتھ بند ہوئی تھی، پیر کے روز ہونے والی نمایاں تیزی کے بعد سرمایہ کاروں نے منافع کے حصول کے لیے فروخت کو ترجیح دی، جس کے نتیجے میں ابتدائی بڑھت برقرار نہ رہ سکی، حالانکہ ریفائنری سیکٹر کے لیے حکومتی پالیسی سپورٹ کی اطلاعات پر اس شعبے میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا تھا۔

منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 638.45 پوائنٹس یعنی 0.36 فیصد کمی کے بعد 177,623.88 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مشرقِ وسطیٰ کشیدگی کے اثرات، اسٹاک ایکسچینج میں 1,200 سے زائد پوائنٹس کی کمی

دوسری جانب عالمی مارکیٹوں میں بدھ کے روز ایشیائی حصص بازار ایک روز قبل کی شدید گراوٹ کے بعد سنبھلتے دکھائی دیے۔

بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے مالی نتائج اور امریکی فیڈرل ریزرو کے آئندہ پالیسی فیصلے سے قبل سرمایہ کار مصنوعی ذہانت سے متعلق سرمایہ کاری، بڑھتے ہوئے مسابقتی دباؤ اور بلند قیمتوں کے حوالے سے محتاط نظر آئے۔

جنوبی کوریا کی چپ ساز کمپنی ایس کے ہائنکس کے مضبوط مالی نتائج نے مارکیٹ کے خدشات میں کچھ کمی پیدا کی، جس کے بعد کوسپی انڈیکس ابتدائی کاروبار میں ایک فیصد سے زائد بڑھ گیا، جبکہ کمپنی کے حصص میں بھی تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح جاپان کا نکی انڈیکس تقریباً ایک فیصد بڑھا، جبکہ جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک حصص کا ایم ایس سی آئی انڈیکس بھی 0.8 فیصد اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا، اگرچہ یہ جولائی کے دوران مجموعی طور پر نمایاں ماہانہ کمی کی جانب گامزن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک سونے اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار