وفاقی اسپتالوں کے لیے پائیدار نظام تشکیل دے دیا، اب پہلے سے بہتر خدمات ملیں گی، مصطفیٰ کمال

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت نے اسلام آباد کے وفاقی اسپتالوں کے مؤثر اور طویل المدتی انتظام کے لیے ایک پائیدار نظام تشکیل دے دیا ہے، جس کے تحت متعلقہ معاہدے پر دستخط ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نئے ماڈل سے اسپتال نہ صرف موجودہ نظام سے بہتر انداز میں چلیں گے بلکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات بھی مستقل بنیادوں پر میسر آئیں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ نئے نظام کی تشکیل سے قبل وزارت خزانہ، وزارت صحت، متعلقہ حکام اور ماہرین نے تمام مالی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہر پہلو کا باریک بینی سے تجزیہ کرنے کے بعد اس ماڈل پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج اس حوالے سے باضابطہ معاہدے پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے بعد وفاقی اسپتال ایک مضبوط اور پائیدار انتظامی ڈھانچے کے تحت کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اگر اس نوعیت کا نظام قائم کر دیا جاتا تو کئی اہم منصوبے برسوں تک تاخیر کا شکار نہ ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:ہر شہری کو ہیپاٹائٹس کی اسکریننگ اور معیاری علاج کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، مصطفیٰ کمال

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آر پی سی ایک جدید اور انتہائی اہم مرکز ہے، جہاں اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتالوں کی بلڈ اسکریننگ کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد اس ادارے کو بلڈ اسکریننگ کے شعبے میں ایک “سینٹر آف ایکسیلنس” بنانا ہے۔

وفاقی وزیر صحت نے معروف ماہر ڈاکٹر باری کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں پینے کے صاف پانی اور خون کی مؤثر اسکریننگ کو یقینی بنا لیا جائے تو تقریباً 80 فیصد بیماریوں میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ حکومت ان دونوں شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مضبوط بنا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے قومی مفاد اور عوامی فلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ماڈل تیار کیا ہے، جس سے اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں سے علاج کے لیے آنے والے لاکھوں مریض مستفید ہوں گے۔

مصطفیٰ کمال نے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ذاتی دلچسپی لے کر اس منصوبے میں حائل متعدد مسائل حل کرائے، جس کے نتیجے میں یہ اہم معاہدہ ممکن ہو سکا۔ انہوں نے اس پیش رفت پر شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے نظام سے صحت کی سہولیات کے معیار میں نمایاں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’پیٹ میں کیڑا پیدا ہو گیا‘، والد نے ویڈیو دکھا بچی کی جنک فوڈ کی عادت چھڑوا دی

سینٹرل ایشین والی بال چیمپیئن شپ 2026: پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

مصنوعی ذہانت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، خواتین کی مؤثر شمولیت ناگزیر ہے، شزا فاطمہ

وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے سفارتخانوں کی خدمات ڈیجیٹل بنانے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کے نائب وزیراعظم اور چینی نژاد رکنِ پارلیمنٹ کے درمیان سخت تکرار، سفارتی تنازع کھڑا ہو گیا

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین