قومی ہاکی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی کوریا کو 1-3 سے شکست دے دی

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ’میری وفاداری عہدے سے نہیں پاکستان سے ہے‘، قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر عماد بٹ کا ردعمل

میچ کے موقع پر بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کے سیکریٹری اور پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین احمد وانی، جنوبی کوریا کے سفیر پارک کی جون سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان میں کھیلے جانے والے اس میچ کی تفصیلات پہلی مرتبہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ٹورنامنٹ مینجمنٹ سسٹم میں شائع کی گئیں، جسے ملکی ہاکی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

میچ کا پہلا کوارٹر بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے کوارٹر میں قومی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا۔ 21ویں منٹ میں محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر پر گیند کو جال کی راہ دکھاتے ہوئے پاکستان کو 1-0 کی برتری دلائی۔

مزید پڑھیے: پاکستان ہاکی ٹیم 8 برس بعد ورلڈ کپ میں پہنچ گئی، محسن نقوی کی کھلاڑیوں کو مبارکباد

جنوبی کوریا نے 29ویں منٹ میں واپسی کرتے ہوئے ینگ جی ہان کے پینلٹی کارنر گول کی بدولت مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا تاہم پاکستان نے ہاف ٹائم سے قبل دوبارہ برتری حاصل کر لی۔ 30ویں منٹ میں محمود ابوبکر نے خوبصورت فیلڈ گول اسکور کرکے قومی ٹیم کو 2-1 کی سبقت دلائی۔

تیسرے کوارٹر میں 38ویں منٹ پر محمد سفیان خان نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول اسکور کیا جس کے بعد جنوبی کوریا میچ میں واپسی نہ کر سکا اور پاکستان نے مقابلہ 3-1 سے اپنے نام کر لیا۔

میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض ہارون رشید اور یاسر خورشید نے انجام دیے جبکہ محمد جاوید ٹیکنیکل آفیسر رہے۔ وقاص احمد اور مرزا جاوید نے ججز کی ذمہ داریاں نبھائیں۔

مزید پڑھیے: پاکستان ہاکی ٹیم کی جانب سے ملائیشیا میں ہوٹل بلز کی عدم ادائیگی کا انکشاف

اس موقعے پر ٹیکنیکل ڈیلیگیٹ شفیق بھٹی، ایمپائر منیجر فیض محمد فیضی، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ، پی ایچ ایف کیمپ کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ کرنل (ر) عبدالناصر اخونزادہ، چیف کوآرڈینیٹر اینڈ آپریشن نجیب خٹک اور دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی نیوکلیئر سائنس اولمپیاڈ میں شاندار کارنامہ، ایک سونے اور 2 چاندی کے تمغے جیت لیے

سب گل سڑ چکا ہے

افغانستان میں خواتین پر تشدد اور ہلاکتوں میں سنسنی خیز اضافہ، برطانوی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ

پیٹرول کی عالمی قیمتیں برقرار رہیں تو اگلے 2 روز میں اچھی خبر مل سکتی ہے، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

سب گل سڑ چکا ہے

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار