سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بارپھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

ملک میں فی تولہ سونا 3000 روپے اضافے کے بعد 430,436 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2572 روپے اضافے کے بعد 369,062  روپے کا ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 338,288  روپے ہو گئی۔

جبکہ عالمی بازار میں سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 4080 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp