وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کے وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں صوبوں کی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان کے درپیش چیلنجز اور تجارتی برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے تمام چیمبرز آف کامرس کے نمائندوں نے وزیر داخلہ کو اپنے اپنے صوبوں میں تاجر برادری کو درپیش مشکلات اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وفد کو ملک بالخصوص خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور اس حوالے سے کیے جانے والے حکومتی اقدامات سے آ گاہ کیا۔ انہوں نے کاروباری برادری کو حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل کے حل اور ان کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

پشاور اور کوئٹہ کے دورے کا اعلان

ملاقات میں محسن نقوی نے اعلان کیا کہ وہ جلد پشاور اور کوئٹہ کا خود دورہ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ان دوروں کے دوران متعلقہ صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام اور نمائندوں کی موجودگی میں تاجروں سے تفصیلی نشستیں کی جائیں گی تاکہ درپیش مسائل کا مستقل اور عملی حل نکالا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے صدر زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

وفاقی وزیر داخلہ کا موقف

’کاروباری برادری کو محفوظ اور سازگار ماحول کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملکی معیشت کے استحکام میں نجی شعبے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے اور پاکستان کی ترقی تاجر برادری کی ترقی میں ہی پنہاں ہے۔ پوری حکومت تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2029 تک پنجاب کو جنوبی ایشیا کا سب سے زیادہ اے آئی فعال صوبہ بنانے کا ہدف

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی