کنگنا رناوت نے بھارت کی جین زی جنریشن کو ’گٹر جنریشن‘ کیوں کہا؟

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنِ پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے کاکروچ جنتا پارٹی تحریک سے وابستہ بعض نوجوان مظاہرین کو ’گٹر جنریشن‘ قرار دیا۔

کنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر احتجاجی مظاہروں کی ویڈیوز پر تبصرہ کرتے ہوئے بعض نوجوان مظاہرین کے رویے اور زبان پر تنقید کی۔ انہوں نے لکھا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ایک جگہ اتنی ’بدصورتی‘کبھی نہیں دیکھی اور سوال اٹھایا کہ ایسی نسل کی تربیت کون کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کی کاکروچ پارٹی رہنما کے خلاف نازیبا زبان، ترجمان سی جے پی کا کرارا جواب

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ بھارت خوبصورت لوگوں کا مسکن ہے، آپ خود کو کاکروچ کہتے ہیں اور دکھتے یا برتاؤ بھی بالکل ویسا ہی کرتے ہیں اس میں کوئی تضاد یا انوکھا موازنہ نہیں ہے بلکہ یہ محض دنیا کو اپنی غلاظت، کوڑے کرکٹ اور بدصورتی کا سامنا کروانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان ویڈیوز  کو دیکھ کر شدید ذہنی کوفت کا شکار ہوئی ہوں، مجھے اب کچھ سکون اور ’ڈیجیٹل ڈیٹوکس‘کی ضرورت ہے۔ کنگنا نے مزید لکھا کہ میں انہیں ‘جنریشن گٹر’ (Generation Gutter) کہتی ہوں، ان میں سے کچھ کے پاس نظام کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، وہ پڑھائی لکھائی میں اچھے نہیں ہیں، وہ اتنے بدصورت اور بدکردار ہیں کہ گھر سنبھالنے کے بھی قابل نہیں۔

اس بیان پر اپوزیشن جماعتوں، سی جے پی رہنماؤں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا جس کے بعد کنگنا رناوت نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ان کے الفاظ کا مقصد پوری جنرل زی نسل کو تنقید کا نشانہ بنانا نہیں تھا بلکہ وہ صرف ان مظاہرین کے رویے پر اعتراض کر رہی تھیں جو ان کے بقول عوامی مقامات پر غیر اخلاقی اور نامناسب زبان استعمال کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگنا رناوت کا راہول گاندھی سے شادی کا حیران کن دعویٰ؟ وائرل پوسٹ پر نئی بحث چھڑ گئی

انہوں نے کہا کہ میڈیا نے ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا، جبکہ وہ متعدد مواقع پر جنرل زی کے باصلاحیت نوجوانوں، اسٹارٹ اپس اور NEET کے طلبہ کی کامیابیوں کی تعریف بھی کر چکی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھے فیصلہ کرنا ہے ایران کو تباہ کروں یا دوبارہ پنپنے کا موقع دوں، ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں خطاب

جاپان بھارت ٹی 20 میچ میں امپائر کا یوٹرن، وائیڈ واپس لینے پر ہنگامہ

ڈونلڈ ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں بھی پاک بھارت جنگ کا ذکر، شہباز شریف کو عظیم لیڈر قرار دیدیا

ابھیشیک شرما کا ان چاہا عالمی ریکارڈ: ’گولڈن ڈک‘ کے ’معرکے‘ میں شاداب و راشد خان کو پیچھے چھوڑ دیا

عطااللہ تارڑ کا خیبرپختونخوا حکومت سے 13 سال کا حساب لینے کا اعلان، ریڈیو پاکستان پشاور کی نوتعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کردیا

ویڈیو

’بڑا ہوکر اپنے والد کی طرح پولیس افسر بنوں گا‘، شہید ایس پی اکبر شنواری کے بیٹے ایمل کا عزم

تحریک انصاف کو احتجاج کے بجائے مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، عمران خان مذاکرات کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان

27 ستمبر احتجاج: پی ٹی آئی کے مکمل خاتمے کا پلان؟ محسن نقوی نے وارننگ دیدی

کالم / تجزیہ

سید مودودیؒ آج بھی کیوں پڑھے جا رہے ہیں؟

اسلام آباد کو سومنات بنا دیں گے

سومنات: جب تاریخ سیاسی نعرہ بن جائے