بہار میں ‘کاکروچ کیفے’ کھل گیا، مینیو میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع نالندہ میں ہلسہ بائی پاس پر واقع ‘کاکروچ کیفے’ اپنے الگ اور عجیب نام کی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ کیفے کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین مختلف مزاحیہ تبصرے کر رہے ہیں، جن میں سے ایک صارف نے لکھا کہ ‘اب اگر آپ کے کھانے میں کوئی کیڑا نکل بھی آئے، تو آپ شکایت بھی نہیں کر سکتے۔‘

کیفے کا اندرونی ماحول کیسا ہے؟

اپنے چونکا دینے والے نام کے برعکس، یہ کیفے گاہکوں کے لیے ایک انتہائی جدید، خوبصورت اور پرسکون ماحول فراہم کرتا ہے۔ کیفے کا اندرونی حصہ بلیک تھیم پر ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی ٹن کی چھت سے زرد رنگ کے فانوس اور لائٹس لٹکائی گئی ہیں۔ دیواروں کو مصنوعی بیلوں اور پھولوں سے سجایا گیا ہے جبکہ بیٹھنے کے لیے سیاہ رنگ کے صوفے، سرخ کشن اور شیشے کی میزیں لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے سویڈن کا انوکھا کیفے، اے آئی منیجر نے انسانوں کو کام پر رکھ لیا

ایک کونے میں چھوٹا فریج اور زرد پلاسٹک کی کرسیاں رکھی گئی ہیں جبکہ نیلے اور ہرے رنگ کی دیواروں کے ساتھ رکھے گملے ماحول کو تازگی بخشتے ہیں۔ شام کے وقت اکثر دوستوں کے گروپ یہاں چائے، ناشتے اور سوشل میڈیا ریلز بنانے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

نام ‘کاکروچ کیفے’ ہی کیوں رکھا گیا؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیفے کے مالکان نے بتایا کہ انہوں نے یہ غیر معمولی نام جان بوجھ کر چنا ہے تاکہ وہ مارکیٹ میں سب سے الگ نظر آ سکیں۔

’نوجوان کچھ الگ اور نیا پسند کرتے ہیں۔ آپ کو ‘رائل کیفے’ کے نام سے سیکڑوں جگہیں مل جائیں گی، لیکن ‘کاکروچ کیفے’ صرف ایک ہی ہے۔ ہم ایک ایسا نام چاہتے تھے جو لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ لائے اور ان کی توجہ حاصل کرے۔ لوگ شاید اس نام کی وجہ سے آئیں گے، لیکن وہ ہماری معیار اور سروس کی وجہ سے بار بار آئیں گے۔‘

مالک نے مزید کہا کہ صفائی ستھرائی ان کی اولین ترجیح ہے اور اس نام کو محض ایک جوک کے بجائے برانڈنگ کا ایک بہترین ذریعہ سمجھا جانا چاہیے۔ ان کے بقول، سوشل میڈیا کے اس دور میں ایسا منفرد نام بھاری اشتہار بازی کے بغیر ہی مفت کی پبلسٹی فراہم کر دیتا ہے۔

سوشل میڈیا اور مقامی لوگوں کا ردِعمل

کیفے کے نام نے انٹرنیٹ پر لوگوں کو شگفتہ ردِعمل ظاہر کرنے کا موقع فراہم کردیا۔ بعض صارفین نے اسے مارکیٹنگ کا ایک انتہائی دلیرانہ اور تخلیقی خیال قرار دیا، جبکہ دیگر نے مذاقاً کہا کہ گاہکوں کے پاس کھانے میں کیڑا ملنے پر شکایت کا کوئی جواز نہیں بچے گا۔

ایک مقامی رہائشی راکیش نے بتایا کہ پہلے پہل انہوں نے اسے ایک مذاق سمجھا تھا، لیکن جب وہ خود کیفے گئے تو ان کی رائے بدل گئی۔ ان کا کہنا تھا: ’مجھے نام دیکھ کر حیرت ہوئی تھی، لیکن یہ جگہ انتہائی صاف ستھری اور سیلفیاں لینے کے لیے بہترین ہے۔‘

یہ بھی پڑھیے قومی اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں کھانے سے کاکروچ نکل آئے، ویڈیو وائرل

تاہم ہر کوئی اس سے متفق نظر نہیں آتا۔ بعض معمر افراد نے اس نام کے انتخاب پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ اکثریت اور خصوصاً نوجوان طبقہ اس تخلیقی برانڈنگ کی حمایت کر رہا ہے۔

مینو میں کیا کچھ شامل ہے؟

محض 3 دن پہلے کھلنے والے اس کیفے میں اس وقت چائے، کافی، میگی، سینڈوچز اور کولڈ ڈرنکس دستیاب ہیں۔ قیمتیں مناسب اور علاقے کے دیگر کیفے کے برابر رکھی گئی ہیں تاکہ یہ ہر خاص و عام کی پہنچ میں ہو۔

صرف چند دنوں کے اندر اس کیفے نے ثابت کر دیا ہے کہ کس طرح ایک غیر روایت پسندانہ نام تجسس پیدا کر کے بھیڑ اکٹھی کر سکتا ہے، اور بزنس کی دنیا میں ایک الگ پہچان کبھی کبھی آدھی کامیابی کی ضامن بن جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

4 ارب ڈالر کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک، ایران سے متعلق حیران کن دعوے سامنے آگئے

لاہور میں امریکی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، پولیس نے حقائق سامنے رکھ دیے

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘