لاہور میں امریکی خاتون اور 3 بچوں کی ہلاکت کا معمہ حل، پولیس نے حقائق سامنے رکھ دیے

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں امریکی شہریت رکھنے والی خاتون اور اس کے تین بچوں کی پراسرار ہلاکت کا معمہ پولیس نے حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی، جبکہ زہریلا کیمیکل فروخت کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ فرانزک شواہد، ڈیجیٹل ریکارڈ اور تفتیش کے دوران حاصل ہونے والے شواہد سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار تھی اور وہ انٹرنیٹ پر خودکشی کے طریقے تلاش کرتی رہتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب پولیس کی سال 2025 میں خطرناک مجرمان کے خلاف بڑی کارروائیاں، لاکھوں اشتہاری گرفتار

ان کے مطابق خاتون اپنے شوہر اور 3 بچوں کے ہمراہ امریکا سے لاہور آئی تھی۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ 17 جولائی کو اس نے آئس کریم میں پوٹاشیم سائنائیڈ ملا کر پہلے اپنے 3 بچوں کو کھلائی اور بعد ازاں خود بھی وہی آئس کریم کھا لی۔ پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کو بھی زہریلی آئس کریم کھلانے کی کوشش کی، تاہم وہ اس سے محفوظ رہا۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ خاتون نے زہریلا کیمیکل اپنی رہائش گاہ کے بجائے ایک دوست کے گھر منگوایا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔ واقعے کے بعد شوہر کا پولی گرافک ٹیسٹ اور مختلف پہلوؤں سے مکمل تفتیش کی گئی، تاہم اس کے خلاف کسی مجرمانہ کردار کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

پولیس نے آن لائن پوٹاشیم سائنائیڈ فروخت کرنے والے کیمیکل شاپ کے مالک اور کیمیکل پہنچانے والے رائیڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفتیش کے مطابق ملزم نے کیمیکل کی فروخت کے عوض ایک لاکھ 38 ہزار 540 روپے وصول کیے تھے۔

ذیشان رضا نے کہا کہ آن لائن زہریلے کیمیکلز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے اور پولیس مضبوط شواہد کی بنیاد پر گرفتار ملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کر کے انہیں قانون کے مطابق سزا دلانے کی کوشش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغانستان: طالبان فوجی سربراہ کی رہائش گاہ نشانہ بن گئی

پنجاب اسمبلی بھرتیوں کا کیس: پرویز الٰہی کی اپیل 3 اگست کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

4 ارب ڈالر کا خفیہ مالیاتی نیٹ ورک، ایران سے متعلق حیران کن دعوے سامنے آگئے

بہار میں ‘کاکروچ کیفے’ کھل گیا، مینیو میں کیا کچھ ہوتا ہے؟

کینیا میں 15 ہاتھی پراسرار طور پر ہلاک، زہریلی کیڑے مار ادویات سے آلودہ ٹماٹر کھانے کا شبہ

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘