اسلام آباد میں موسلادھار بارش، راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرے کی حد کے قریب پہنچ گئی جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1748.30 فٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ پانی کے دباؤ کو معمول پر رکھنے کے لیے اسپل ویز ہفتہ کی صبح 6 بجے کھولے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے متعلقہ تمام اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں، برساتی گزرگاہوں اور سیلابی ریلوں کے قریب جانے سے گریز کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیے: آج اور کل ملک بھر میں شدید بارشوں کا امکان، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں شہری فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا متعلقہ ریسکیو اداروں سے رابطہ کریں تاکہ بروقت امدادی کارروائیاں ممکن بنائی جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp