پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی : پیٹرول 12 پیسے، ڈیزل 66 پیسے فی لیٹر سستا

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کرتے ہوئے پیٹرول 12 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 66 پیسے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 336 روپے 15 پیسے سے کم ہو کر 336 روپے 03 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 393 روپے 04 پیسے سے کم ہو کر 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات (بروز جمعہ) 12 بجے سے ہوگا اور نئی قیمتیں 3 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp