آزاد کشمیر انتخابات: مظفرآباد ڈویژن کے 8 حلقوں میں پولنگ بلا تعطل جاری

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات کے سلسلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 9 میں سے 8 حلقوں میں پولنگ پرامن انداز میں جاری ہے۔ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور الیکشن عملے کے مؤثر انتظامات کے باعث انتخابی سامان اور عملہ بروقت پولنگ اسٹیشنز تک پہنچ گیا، جبکہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں ناکام رہیں۔

ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے لیے انتخابی عمل مجموعی طور پر پرامن ماحول میں جاری ہے۔ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور الیکشن عملے کی جانب سے کیے گئے انتظامات کے باعث انتخابی سامان اور عملہ بروقت پولنگ اسٹیشنز تک پہنچا، جس کے نتیجے میں مظفرآباد ڈویژن کے 9 میں سے 8 حلقوں میں پولنگ مقررہ وقت پر شروع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کسی کے دباؤ میں آ کر کام نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا دوٹوک اعلان

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے اور اسے سبوتاژ کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکیں۔

بیان کے مطابق ووٹرز نے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا اور بڑی تعداد میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

عالمی یومِ مقامی اقوام، پاکستان کا حقوق اور روایات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

جھارکھنڈ پیپر لیک اسکینڈل: حکومت پردہ پوشی کرتی رہی، طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں