بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کا اجرا کریں گے، وزیر کھیل محمد بخش مہر

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ‘سندھ یوتھ کارڈ’ کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، جبکہ سندھ حکومت نے خصوصی ہدایات کی روشنی میں کارڈ کے اجرا کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے 30 اضلاع کے ایک لاکھ نوجوانوں کو مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

کارڈ کے اجرا کا پہلا مرحلہ

میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر نے بتایا ہے کہ’سندھ یوتھ کارڈ‘ کا اجرا بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر مکمل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف نے صحت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا

منصوبے کے پہلے مرحلے میں 15 سے 29 سال کی عمر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے، جن کا تعلق سندھ کے 30 اضلاع سے ہوگا۔

تعلیم، روزگار اور مالی معاونت کی سہولتیں

’سندھ یوتھ کارڈ‘ کے تحت نوجوانوں کو تعلیمی وظائف، جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی معاونت، بلاسود قرضوں سمیت متعدد سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور معاشی مواقع تک بہتر رسائی دینا ہے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا سکیں۔

جاز بینک کے ذریعے کارڈ کا اجرا

سندھ حکومت کے مطابق ‘سندھ یوتھ کارڈ’ جاز بینک کے ذریعے جاری کیا جائے گا، جس کے تحت مستحق نوجوانوں کو حکومتی سہولتوں اور مالی معاونت کی فراہمی کا نظام مزید آسان اور شفاف بنایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پنجاب میں کھیلوں کا انقلاب: مریم نواز کا اسپورٹس سٹی بنانے اور 2026 کو یوتھ کا سال قرار دینے کا اعلان

واضح رہے کہ سندھ حکومت گزشتہ کچھ عرصے سے نوجوانوں کی فلاح و بہبود، اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور خودروزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔

‘سندھ یوتھ کارڈ’ اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کو تعلیمی، مالی اور معاشی معاونت ایک مربوط نظام کے تحت فراہم کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp