آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ن لیگ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، بلاول بھٹو

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی اور عوامی مینڈیٹ چرایا گیا، تاہم اس کے باوجود عوام نے مسلم لیگ (ن) کی دھونس کا مقابلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کو 9 نشستوں پر کامیاب کرایا۔ ن لیگ کے لیے میرا پیغام ہے کہ اب آپ کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے غیور عوام نے تمام تر دھونس اور دھمکیوں کے باوجود پیپلز پارٹی کو مینڈیٹ دیا، ہم چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس لیں گے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی، عطاتارڑ

چیئرمین پیپلز پارٹی نے دعویٰ کیاکہ آزاد کشمیر کے انتخابات شفاف نہیں تھے بلکہ یہ دھاندلی زدہ اور خونی الیکشن تھے۔

انہوں نے الزام عائد کیاکہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا، تاہم تمام تر حالات کے باوجود پارٹی کارکنوں اور ووٹرز نے بھرپور مزاحمت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آزاد کشمیر کے غیور اور بہادر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کی دھونس اور دھاندلی کا مقابلہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے قربانیاں دیں اور شہادتیں قبول کیں۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر پر حملہ کیا گیا جبکہ ہمارے ایک ایم این اے کو گولی ماری گئی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 4 اگست کو مظفرآباد میں ہونے والی پولنگ کے دوران ووٹرز بازل نقوی اور جاوید ایوب کو کامیاب بنائیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وہ باغ میں ایک عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے، انہوں نے پونچھ کے عوام سے بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی کا آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا الزام، نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کبھی میدان نہیں چھوڑتی۔ حق حاکمیت اور حق ملکیت کی تحریک اب صرف آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اسے پورے ملک تک لے کر جاؤں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

افغانستان میں طالبان دور میں 6,929 شہری ہلاک اور زخمی، ہزاروں گرفتار ہوئے، انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی