سابقہ اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کی ضمانت مسترد

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابقہ اہلیہ کی غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس میں نامزد ملزم صفدر عرفان کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالتِ عظمیٰ کے بینچ کے ارکان جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے ملزم کے اقدام پر شدید برہمگی کا اظہار کیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ کیا اس ایف آئی آر کو لوگوں میں پڑھنے کی ہمت ہے؟ ملزم نے مقدس رشتے کو پامال کیا ہے اور عورت کی شائستگی تو اس کا پردہ ہوتی ہے۔

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کا موکل گزشتہ چھ ماہ سے جیل میں ہے اور خاتون اس وقت دبئی میں مقیم ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے خاتون کو ملک میں رہنے کے قابل ہی نہیں چھوڑا، اس کو تو ساری زندگی اندر رہنا چاہیے، کون سا اچھا کام کیا ہے۔ انہوں نے مزید نشاندہی کی کہ ملزم کے قبضے سے موبائل فون بھی برآمد ہو چکا ہے۔

سماعت کے دوران جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے اپنی ہی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں، جبکہ جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے انتہائی غیر اخلاقی کام کیا، بیوی کے طلاق لینے پر ملزم نے یہ سب کچھ کیا۔

عدالت کی جانب سے ضمانت دینے سے واضح انکار اور سخت رویے کے بعد، ملزم کے وکیل نے درخواستِ ضمانت مسترد ہونے پر کیس واپس لے لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیلجیم، گھر کی مرمت کے دوران دیوار سے 2 ارب 89 کروڑ کا سونا نکل آیا، اصل وارث کون؟، نئی بحث شروع

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی