یومِ استحصالِ کشمیر: وزیراعلیٰ بلوچستان کا کشمیری عوام سے غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کے غیرقانونی اقدامات عالمی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کا کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی ہر سطح پر سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کشمیری عوام کی استقامت، قربانیوں اور آزادی کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان

انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام کشمیری عوام کے ساتھ اپنی غیرمتزلزل یکجہتی برقرار رکھیں گے اور ان کی جائز جدوجہد کی کامیابی تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے شاہ غلام قادر کی ملاقات، آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ

مچل اسٹارک کا نیا ریکارڈ، بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین بولر بن گئے

روس اور ایران کے خطرات کے پیشِ نظر جرمنی کا خفیہ اداروں کو مزید طاقت دینے کا فیصلہ

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

ویڈیو

ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے ثالثی کردار کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، نارویجن وزیرِ خارجہ کی اسحاق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

آزاد کشمیر کے عوام نے عوامی ایکشن کمیٹی کو مسترد کر دیا، تشدد کسی صورت برداشت نہیں ہوگا،  ترجمان آزاد جموں و کشمیر پولیس

‘’میرا پاکستان’ آپ کے نزدیک کس احساس کا نام ہے؟’

کالم / تجزیہ

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا