نئے صوبوں کے قیام سے گورننس بہتر ہوگی اور فنڈز نچلی سطح تک پہنچیں گے، اسلام آباد کے شہری

جمعہ 7 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے گورننس کا نظام مزید مؤثر ہو سکتا ہے اور ترقیاتی فنڈز نچلی سطح تک بہتر انداز میں پہنچ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے انتظامی یونٹس اور نظام حکومت پر بحث تیز، محسن نقوی کے بیان پر سیاسی تجزیہ کاروں کی کیا رائے ہے؟

شہریوں کا کہنا تھا کہ بڑے صوبوں میں آبادی اور رقبہ زیادہ ہونے کے باعث انتظامی معاملات پر حکومت کی گرفت کمزور پڑ جاتی ہے جس کے نتیجے میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

مزید پڑھیے: محسن نقوی کے خیالات سے بڑی حد تک اتفاق، اصلاحات کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا مشورہ

ان کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس کے قیام سے نہ صرف عوامی مسائل کے حل میں آسانی ہوگی بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم، بہتر منصوبہ بندی اور مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کی رفتار بھی تیز ہوگی۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp