پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں میر رضا کی قبر کشائی، والدین کے ڈی این اے سیمپلز بھی لیے جائیں گے

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نوجوان تاجر میر رضا کی موت کی وجوہات اور شناخت سے متعلق مزید شواہد حاصل کرنے کے لیے کراچی کے سوسائٹی قبرستان میں ان کی قبر کشائی کی گئی، جہاں میڈیکل بورڈ کے ارکان، پولیس حکام، اہلخانہ اور وکیل جبران ناصر موجود تھے۔

قبر کشائی کے موقع پر پولیس سرجن، سربراہ شناخت پروجیکٹ اور مجسٹریٹ بھی قبرستان میں موجود رہے جبکہ سیکیورٹی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:میر رضا علی قتل کیس: میڈیکل بورڈ کی تبدیلی پر اہلخانہ کا اعتراض، نئی کمیٹی مسترد کردی

میڈیکل بورڈ کے ارکان نے قبر سے مختلف نمونے حاصل کیے، جبکہ میر رضا کی لاش سے ڈی این اے نمونہ بھی لیا جائے گا۔ بورڈ نے ان کے والد اور والدہ کے ڈی این اے نمونے حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ ضروری فرانزک تقابل کیا جاسکے۔

حکام کے مطابق میر رضا کی لاش کے مختلف حصوں کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا اور میڈیکل بورڈ میں شامل ماہرین اپنے طور پر لاش کا معائنہ کریں گے تاکہ موت سے متعلق اہم شواہد سامنے آسکیں۔

یاد رہے کہ میر رضا کے اہلخانہ نے پہلے 5 رکنی میڈیکل بورڈ کو مسترد کردیا تھا، جس کے بعد حکومت نے سابق میڈیکل بورڈ کو دوبارہ بحال کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp