قندھار میں یونائیٹڈ فرنٹ کا حملہ: طالبان محتسب ہلاک، حملے کی ویڈیو بھی جاری

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

.

.

افغانستان کے تاریخی شہر قندھار کے علاقے ‘عینو مینہ ٹاؤن شپ’ میں قائم ایک پارک کے قریب مسلح حملہ آوروں نے طالبان کی اخلاقی پولیس کے ایک اہلکار کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا۔ واقعے کی ذمہ داری مخالف عسکری گروہ ‘یونائیٹڈ فرنٹ’ نے قبول کی ہے۔

یونائیٹڈ فرنٹ نے اس کارروائی کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر لائی ہے، جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک مسلح شخص کو سفید لباس میں ملبوس طالبان محتسب پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے یونائیٹڈ فرنٹ کا صوبہ غور میں طالبان کے ملٹری بیس پر قبضے، 2 جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ

تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طالبان کی اخلاقی پولیس کے اہلکار نوجوانوں کو تشدد، بے عزتی اور ذہنی و جسمانی اذیت کا نشانہ بناتے ہیں، جس کے پیشِ نظر اب ان اہلکاروں کو بھی باقاعدہ طور پر عسکری اہداف کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یونائیٹڈ فرنٹ کا کہنا ہے کہ طالبان کے اخلاقی پولیس نظام کو براہِ راست نشانہ بنانے کی یہ ان کی پہلی باضابطہ کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیے بغلان میں طالبان کی چوکی پر مخالف جنگجوؤں کا حملہ اور قبضہ

دوسری جانب طالبان انتظامیہ نے اس واقعے یا تنظیم کے دعوے پر اب تک کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp