نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے انڈونیشیا اور سینیگال کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سگیونو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation with Indonesian Foreign Minister H.E. Sugiono today.
The two leaders exchanged views on bilateral relations and regional and international developments, including the… pic.twitter.com/DTMT2qO5A4
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 11, 2026
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور انڈونیشیا کے دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی و عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ اس دوران امریکا اور ایران کے درمیان جاری رابطوں اور بدلتی ہوئی صورتحال بھی زیرِ بحث آئی۔
انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سگیونو نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مذاکرات کے فروغ اور امن کی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری اور اہم کردار کو سراہا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کو ترجیحی شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور باہمی رابطوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیگال کے وزیر خارجہ شیخ نیانگ سے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with the Foreign Minister of Senegal H.E. Mr. Cheikh Niang.
The two Ministers expressed their commitment to further strengthening Pakistan-Senegal bilateral relations across all areas of… pic.twitter.com/vPj3SImIjB
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 11, 2026
گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سینیگال کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے جاری تعاون اور مختلف کثیرالجہتی فورمز پر باہمی رابطوں کو مزید بڑھانے پر بھی اتفاق کیا، خصوصاً اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔
اسحاق ڈار کے دونوں وزرائے خارجہ سے رابطوں میں پاکستان کی جانب سے علاقائی و عالمی امن، سفارتی روابط اور کثیرالجہتی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔














